نیشنل گیمز کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں سے رہائش کیلئے رقم ادا کرنے کی ڈیمانڈ
اسلام آباد..نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ سے جانیوالی ٹیم کو نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کھلاڑیوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے
کہ وہ ہر رات کی حساب سے چار ہزار روپے کی ادائیگی کریں خیبر پختونخواہ کی ٹیم چار دن قبل اسلام آباد نیشنل گیمز کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچی ہوئی ،
جس میں چار مرد اور چار فیمیل کھلاڑیوں سمیت دو آفیشلز بھی شامل ہیں اور یہ کھلاڑی وہاں پر فاطمہ جناح ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں جن سے اب مطالبہ کیا جارہا ہے
کہ وہ اپنی رہائش کی ادائیگی خود کریں اب نیشنل گیمز کیلئے جانیوالے کھلاڑی پریشان ہیںکہ ادائیگیاں کہاں سے کریں.