جونیئر ایشیاء کپ; پاکستان نےدوسرے میچ میں تھائی لیند کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی.

 

اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لیند کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی.

 

پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے,دوسرا گول 19 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے,تیسرا گول 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے,چوتھا گول 41ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے عبدالرحمن نے,

 

پانچواں گو 46ویں منٹ میں عبدالرحمن نے, چھٹا گول 48ویں منٹ میں لگاتار دوگول کرکے پانچ گول سکور کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.8واں گول 53ویں منٹ میں ارباز احمد نے.9واں گول 54ویں منٹ میں مرتضی یعقوب نے سکور کیا.پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے

.

ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, کوچنگ یینل میں آصف احمد خان,اولمپیئن زیشان اشرف,ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس,ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں.

ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا ,

ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں. پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

 

 

 

تعارف: News Editor