34 ویں نیشنل گیمز ; باڈی بلڈنگ کا ایونٹ اختتام پذیر

 

34 ویں نیشنل گیمز 2023 میں باڈی بلڈنگ کا ایونٹ اختتام پذیر،واپڈا کے محمد یاسین خان نے مسٹر پاکستان اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،

 

مقابلوں میں مجموعی طور پر واپڈا نے پہلی،پاک آرمی نے دوسری جبکہ میزبان بلوچستان کے تن سازوں نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں گزشہ روز ایوب سپورٹس کمپلکس میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں واپڈا کے محمد یاسین خان مسٹر اولمپیا قرار پائے تاہم پاک واپڈا نے 9 گولڈ،4 سلور اور 4 براؤنز میڈلز کیساتھ 150 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن

،پاک آرمی کے تن سازوں نے ایک گولڈ، پانچ سلور اور دو براؤنز میڈل کیساتھ 76 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ میزبان بلوچستان ایک سلور میڈل کیساتھ 15 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی خیبر پختونخوا ایک براؤنز میڈل کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود،مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی رانا عبدالجبار، جی ایم واپڈا بریگیڈیئر محمد طفیل، ڈی آئی جی کوئٹہ اضفر مہسر،سیکرٹری بلوچستان اولمپک شیر محمد ترین،صدر بلوچستان ایسوسی ایشن صادق اچکزئی اور صدر پاک واپڈا سپورٹس امداد اللہ میمن نےجیتنے والے تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرمختلف ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کے مینجرز بھی موجود تھے مقابلوں کے دوران پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے چیف جج کے فرائض سر انجام دئیے ان کیساتھ دیگر ججز میں ارشد مغل،خالد علی،شیراز محمد،محمد اقبال،عبدالعلی،امین اللہ خان،یاسر عباس اور افتخار تھے،

مقابلوں کے نتائج کے مطابق 55 کلو گرام کے کیٹگری میں پاک واپڈا کے محمد طارق نے گولڈ،واپڈا ہی کے غلام عباس نے سلور جبکہ پاک آرمی کے شاکر زیب نے براؤنز میڈل اپنے نام کرلی اسی طری 60 کلو کے کلاس میں واپڈا کے محسن علی،رونی مارش نے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ ایچ ای سی کے وقاص خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی65 کیٹگری میں پاک واپڈا کے محمد عامر پہلے نمبر پر،واپڈا ہی کے اعجاز حسین دوسرے جبکہ ایچ ای سی کے حافظ محمد شادم تیسرے نمبر پر رہے،70 کے جی کے کلاس میں واپڈا کے بنارس خان نے گولڈ،

 

بلوچستان کے دلاور کاسی نے سلور خیبرپختونخوا کے خلیل خان نے براؤنز میڈل جیت لی،اسی طرح 75 کے کیٹگری میں واپڈا کے کشور علی نے پہلی پاک آرمی کے کاشف گل نے دوسری جبکہ واپڈا کے اویس سجاد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،80 کے جی میں واپڈا کے حافظ عادل نے گولڈ،پاک آرمی کے اکبر نے سلور جبکہ آرمی ہی کے خاطر علی نے براؤنز میڈل حاصل کرلی،

85 کے جی کے کلاس میں پاک آرمی کے محمد طلحہ نے گولڈ،واپڈا کے وقاص طارق نے سلور جبکہ پنجاب کے محمد شاہ زیب علی نے براؤنز میڈل حاصل کرلی ،90 کے جی کے مقابلوں میں واپڈا کے فدا حسین بلوچ نے پہلی پاک آرمی کے شفیع اللہ نے دوسری جبکہ واپڈا کے بلال شوکت نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،سو کلو گرام کی کلاس میں واپڈا کے محمد یاسین خان نے گولڈ،آرمی کے مومن خان نے سلور جبکہ واپڈا کے طارق خان نے براؤنز میڈل جیت لی اسی طرح 100+ کے مقابلوں میں واپڈا کے محمد اختر نے گولڈ،پاک آرمی کے انعام اللہ خان نے سلور جبکہ واپڈا کے زبیر بٹ براؤنز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

 

 

تعارف: News Editor