نیشنل گیمز ; ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز پاکستان آرمی نے سات گولڈ میدلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کوئٹہ۔ 34 ویں نیشنل گیمز میں ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز پاکستان آرمی نے سات گولڈ،چھ سلور اور دو برونز میدلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان واپڈا نے 5 گولڈ،پانچ سلور اور چاربرونز میڈلز کے ساتھ دوسرے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایک گولڈ دو سلور اور چاربرونزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی

 

سندھ، ائیر فورس اور نیوی نے ایک ایک برونز میڈلز اپنے نام کئے قومی گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے پہلے دن کے ویمنز 100 میٹر ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی

انہوں نے مقررہ فاصلہ 11 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل گیمز 2023 کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا

 

آرمی کی تحمین خان نے 11 اعشاریہ 3 تین سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ واپڈا کی عروج خان نے 11 اعشاریہ 7 آٹھ سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سلورمیدل اپنے کیا مردوں کے 100 میٹر ریس میں آرمی کے نعیم اختر نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ نیشنل گیمز 2023 کے تیز ترین ایتھلیٹس کا اعزاز حاصل کرلیا

 

واپڈا کے گوہر شہباز نے سلور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے علی احمد نے برونز میڈل جیتاشاٹ پٹ مینز میں آرمی کے جمشید نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،

انہوں نے 16 اعشاریہ چار نو میٹر دور گولہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ واپڈا کے زوہیب نے چاندی اور واپڈا کے ہی بلال شاہد نے کانسی کا تمغہ جیتا۔400 میٹر مردوں کی ہرڈل میں عبدالرزاق نے گولڈ میڈل حاصل کیا

انہوں نے مقررہ فاصلہ 51 اعشاریہ تین ایک سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی آرمی کے شاہد رمضان نے سلور اور واپڈا کے اسامہ بشیر نے برونز میڈل جیت لیا مردوں کی لانگ جمپ میں آرمی کے افضل گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے

انہوں نے 7 اعشاریہ 4 سات میٹر لمبی جمپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی آرمی کے کاشف نے سلور اور ایچ ای سی کے فراز خان نے برونز میڈل جیت لیا مینز 5000 میٹر ریس میں واپڈا کے محمد اختر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

 

انہوں نے پانچ ہزار میٹر کا فاصلہ 15 منٹ 32 سیکنڈ آٹھ صفر میں طے کرکے اوّل پوزیشن حاصل کی واپڈا کے سہیل عامر نے سلور میڈل جیتا

جبکہ نیوی کے علی حسن برونز میدل جیتنے میں کامیاب ہوئے ویمنز ہائی جمپ میں واپڈا کی رباب انصاری نے گولڈ میڈل جبکہ واپڈا کی ہی نورین فاطمہ نے سلور اور ایچ ای سی کی امتل نے برونز میڈل جیت لیا۔

800 میٹر ویمنز میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ، آرمی کی روبیلا نے سلور اور ایچ ای سی کی سونینا مصور نے برونز میڈل حاصل کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!