محمد بلال کے انتقال پر خیبر پختونخواہ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے اظہار تعزیت

 

سنوکر کھلاڑی محمد بلال کے انتقال پر خیبر پختونخواہ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے اظہار تعزیت

 

پشاور… خیبر پختونخواہ بلیئر اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد فیصل نے محمد بلال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ، سنوکر سے وابستہ محمدبلال دل کے دورے کے باعث گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے .

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد فیصل نے سنوکر کھلاڑی محمد بلال کی سنوکر کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ محمد بلال کے انتقال ایک سانحہ ہے انہوں نے محمد بلال کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ..

 

 

 

تعارف: News Editor