نیشنل گیمز ; خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 

خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم بغیر پریکٹس اور گراﺅنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 

کوئٹہ..چونتیسویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے گئے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی مرد وں کی آرچری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

 

اور سیمی فائنل تک پہنچ گئی ٹیم ایونٹس کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم کا واپڈا کی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل ہوگا جبکہ آرمی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا.واضح رہے

کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ترقیاتی کام کی وجہ سے آرچری کے لئے گراﺅنڈز نہیں اور بغیر گراﺅنڈ کے خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم اسرار الحق ،

وجاہت اور وہاب خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی.

 

 

 

تعارف: News Editor