نیشنل گیمز باسکٹ بال مردوں کے ایونٹ کا فائنل آرمی نے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

 

 

کوئٹہ۔۔34ویں نیشنل گیمز باسکٹ بال مردوں کے ایونٹ کا فائنل آرمی نے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

واپڈ سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ائیر فورس نے برونز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں پی ایس بی ہال میں باسکٹ بال ایونٹ کا فائنل میچ آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا

فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی فائنل میچ آرمی نے 60کے مقابلے میں 90اسکور سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا

 

جبکہ واپڈا نے سلور میڈل جیتا قبل ازیں ایونٹ کے سلسلے میں تیسری پورزیشن کا میچ ائیر فورس اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا جو ائیر فورس نے 33 کے مقابلے میں 85 اسکور سے جیت کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!