انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان اپنے ڈیبیو میچ میں سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے۔
سمرسیٹ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹر کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہو گئی۔
کھلاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے دس منٹ تک میچ رکا رہا، گراؤنڈ میں ہی کھلاڑیوں کو طبی امداد دی گئی، کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کرائے لیکن شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
سسیکس کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ شاداب خان اب بہتر ہیں ان کی گردن میں تکلیف ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بد ترین صورتحال بھی ہو سکتی تھی لیکن کرکٹرز اب بہتر ہیں۔