کوئٹہ۔ 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 140 گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرست ہے
پاکستان واپڈا 75 گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان نیوی 28گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے آرمی نے قومی گیمز میں مجموعی طور پر 286 میڈلز حاصل کرلئے ہیں
جن میں 140 گولڈ، 100 سلور اور 46برونز میڈلز شامل ہیں پاکستان واپڈ75 گولڈ ٗ 65سلور اور59 برونز میڈلز (ٹوٹل 199)کے ساتھ دوسرے
جبکہ پاکستان نیوی 28گولڈ 30سلور اور 46 برونز کے ساتھ مجموعی طور پر 104میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہے پوانٹس ٹیبل پر پاکستان ائیر فورس 7گولڈ 20سلوراور 31 برونز (ٹوٹل 58) کے ساتھ چوتھے،
ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) 6 گولڈ 13 سلوراور 68 برونز(ٹوٹل 87) کے ساتھ پانچویں،خیبرپختونخواہ 4 گولڈ 5سلور اور32 برونز(ٹوٹل41) کے ساتھ چھٹے،
سندھ 3گولڈ 9سلوراور 18 برونز میڈلز کے ساتھ ساتویں،،پنجاب 3گولڈ 7سلور اور 34 برونز (ٹوٹل 44) کے ساتھ آٹھویں،پاکستان ریلوے 2 گولڈ،6 سلور اور21 برونز) ٹوٹل 29) کے ساتھ نویں ٗ
بلوچستان 1 گولڈ، 11 سلور اور 27 برونز (ٹوٹل 39) کے ساتھ دسویں، پاکستان پولیس 1 گولڈ اور9 برونز)ٹوٹل 10) کے ساتھ گیارویں، اسلام آباد 6 برونز میڈلز کے ساتھ بارویں پوزیشن پر موجود ہے نیشنل گیمز میں شاملٗ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ابتک کوئی میڈل نہیں جیت سکے ہیں۔