نیشنل گیمز ،آرچری میں آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فائنل تک پہنچ گئی

 

چونیتیسویں نیشنل گیمز ،آرچری میں آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فائنل تک پہنچ گئی
خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم نے ٹیم ایونٹس میں براﺅنز میڈل حاصل کرلیا ،

 

کوئٹہ… چونتیسویں نیشنل گیمز میں کھیلے آرچری کے مقابلوں میں ٹیم ایونٹس کے مقابلے میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو ہرا کر براﺅنز میڈل حاصل کرلیا ،

 

بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں ٹیم ایونٹس کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخواہ کی جانب سے اسرار الحق ، وجاہت علی اور وہاب خان نے صوبے کی نمائندگی کی جبکہ واپڈا کی طرف سے غلام دستگیر ، مبشر نظر اور نعمان ثاقب نے مقابلہ کیا

 

اسی طرح آرمی اور ایچ ای سی کے مابین مقابلہ ہوا جس میں آرمی نے پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح تیسری پوزیشن کیلئے ایچ ای سی اور خیبر پختونخواہ کا مقابلہ ہوا

جس میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ایچ ای سی کو ہرا کر براﺅنز میڈل حاصل کرلیا.فائنل میں واپڈا اور آرمی کے تیر اندازوں کے مابین مقابلہ ہوگا.

 

error: Content is protected !!