اسکواش ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز نےامریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے سفارتخانہ میں ملاقات کی،
جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل اسکواش کھیلنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے احسن ایاز کا سفارتخانہ آمد پرپرتپاک استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے احسن ایاز کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ احسن ایاز نے اب تک 9 بین الاقوامی بڑے ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔
اس موقع پر مسعود خان نے بین الاقوامی آئیکنز جہانگیر خان اور جان شیر خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انکا دور اسکواش میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کے سنہری دور کی یاد تازہ کرتا ہے، احسن ایاز اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ایک بار پھر پاکستان کو اسکواش کے میدان میں بین الاقوامی شہرت سے ہمکنار کریں گے، احسن ایاز پاکستان کا سر دوبارہ فخر سے بلند کریں گے،اسکواش میں پاکستان نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اسکواش ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز موجد ہیں۔
احسن ایاز کا کہنا تھا کہ انکے جیتے ہوئے تمام ٹائٹل ہی انکے لیے اہم ہیں لیکن ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کا اعزاز انکے دل کے سب سے قریب ہے جو انہوں نے پولینڈ میں جیتا تھا۔ اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح صرف اور صرف کھیل میں بہتری لانا ہے اور دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل ہونا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں اور بین الاقوامی