چیڈوک والٹن کو نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز کے فائنل میں پہنچنے کی امید

چیڈوک والٹن کو نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز کے فائنل میں پہنچنے کی امید

پالے کیلے (17 مارچ 2024)

راجستھان کنگز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اپنی اجتماعی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی ٹائٹل کے حصول کے قریب پہنچ گئے۔

چیڈوک والٹن کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ والٹن کو صرف 29 گیندوں پر 81 رنز کے غیر معمولی اسکور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے والٹن نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے یہ ایک ٹیم کی کوشش تھی پہلے 153 رنز تک پہنچنا اور پھر میچ ختم کرنا ایک حقیقی ٹیم کوشش تھی۔

کرکٹ کی غیرمتوقع نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے والٹن نے کہا کہ کرکٹ میچ میں کسی کا کارکردگی نہ دکھانا کھیل کا حصہ ہے ہر بار جب ہم میدان میں قدم رکھتے ہیں تو فتح ہمارا مقدر نہیں بنتی ہے لیکن یہ دیکھنا قابل ستائش تھا کہ ہم نے اپنا سر نہیں جھکایا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پرستاروں کے نام ایک پیغام میں چیڈوک نے کہا کہ نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی حمایت جاری رکھیں۔ ہم فائنل میں پہنچیں گے اور بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ آپ کی محبتوں کا شکریہ

error: Content is protected !!