نیشنل گیمز…. ووشو کنگفو میں بدنظمی ۔۔۔۔

 

…. ووشو کنگفو میں بدنظمی ۔۔۔۔
34۔واں نیشنل گیمز ووشو کنگفو چمپیئن شپ کوئٹہ میں بدنظمی کا اصل وجہ استادوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافیاں اور ریکارڈ کرپشن ھے ۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ھے ۔ HEC اور Wapda کے ٹیموں نے مجبور ہوکر حق کے لیئے احتجاج کیا

 

غیر آئینی بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی پر اسٹے آرڈر جبکہ نام نہاد کرپٹ عہدیداران توہین عدالت کے مرتکب ھے۔ احتجاج کرنا ٹورنامنٹ کو روکنا ہمارا قانونی حق تھا۔ لیکن ہم نے پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے کھلاڑیوں کے دن رات محنت ۔ نیشنل گیمز کے لیئے خوشی ۔ پاکستان فیڈریشن کے عہدیداروں اور پورے پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کی عزت و آبرو اور مہمان نوازی کو مدنظر رکھتے ہوئے خاموشی اختیار کرلی ۔ عدالتی کاروائی جاری رکھی۔

 

فیڈریشن اور تمام صوبوں اور ڈیپارٹمنٹوں سے آئیں کھلاڑی اور آفیشل اور عہدیداران ھمارے لئے قابل قدر ھے۔اور ھم نے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا۔کسی بھی قسم کا ادنی مداخلت کرنے کا اقدام نہیں اٹھایاھے۔حالانکے ھم عدالت کے آرڈر پر کاروائی کرنے کا حثیت بھی رکھتےتھے۔

 

اور مجھے تب بہت افسوس ھوا جب بلوچستان ووشو کنگفو کے اھم عہدیدارو نے دیگر صوبوں سے آئیں مہمان اور ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدارو اور کھلاڑیوں کے ساتھ بدنظمی کی اور انہیں زدو کوب کیا۔مہمان نوازی کا کوئی خیال۔نہیں رکھاگیا۔اور فیڈریشن کے سامنے سینئیر عہدیدارو کی بھی عزت نہ رکھی۔
کلیم اللہ۔خان۔کاکڑ۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor