آئی سی سی نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

لاہور: آئی سی سی نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ہیں، انہوں نے پی سی بی حکام کے ہمراہ سیف سٹیز اٹھارہ کا دورہ کیا۔

گریگ بارکلےاورچیف ایگزیکٹوجیف ایلرڈائش نے کیمروں سے سرویلنس کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی محمد کامران خان نے ایشیا کپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا۔

 

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی سی سی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی گئی سیکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔

وفد کو ایئرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنالوجی استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کا بتایا گیا۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا محسوس کررہا ہوں، کرکٹ کے لیے پاکستانی شائقین کا جذبہ دیدنی ہے۔

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor