گجرات ٹائٹنز کو فائنل میں شکست، راشد خان کا اہم بیا ن

عالمی شہرت یافتہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان آل راؤنڈر راشد خان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز  کو آئی پی ایل کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

راشد خان نے ٹیم کی شکست پر ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم میچ میں وہ نتائج نہیں حاصل کرسکے جس کی ہمیں امید تھی لیکن  اس ٹیم کے ہر ایک رکن پر فخر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شائقین اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جو اس سیزن میں خاص طور پر اس فائنل کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اپنی فائٹ جاری رکھیں گے اور مضبوطی سے واپسی کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!