نیشنل گیمز میں صرف 2گولڈ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کی شرمناک کارکردگی

 

نیشنل گیمز میں صرف 2گولڈ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کی شرمناک کارکردگی

 

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے کہا ہے کہ 19سالوں بعد ہونے والے نیشنل گیمز میں ناانصافیوں کا دور دورہ رہا،

 

میڈل ٹیبل پر بلوچستان کا نمبر 10واں ہے، بلوچستان نے صرف 2 گولڈ حاصل کئے، قومی کھیلوں کے اختتام پر میڈل کا جو چارٹ جاری کیا گیا ہے اس میڈل چارٹ سے بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کی  نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے،

 

حیرت تو اس بات پر ہے کہ محکمہ سپورٹس بلوچستان نے ابھی حال ہی میں بلوچستان گیمز کا بھی انعقاد کیا تھا، جس پر انہوں نے کروڑوں روپے خرچ کئے، سارا سال سپورٹس ڈیپارٹمنٹ چرچا کرتا رہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے،

 

مختلف چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، مگر اس کے باوجود ان کی کارکردگی صفر ہے،جب دعوی یہ ہے کہ تمام صوبوں میں سب سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے بلوچستان میں ہوئے، اور حکومت بلوچستان کے غریبوں کے ٹیکس کے پیسے بھی بے دریغ ان کھیلوں کے مقابلوں پر خرچ کئے گئے،

 

سوائے سائیکلنگ کے تمام کھیلوں کا انعقاد ان کرپشن زدہ اور نا اہل ٹولے نے کیا، مگر آج ان کی کارکردگی سب کے سامنے آگئی ہے، بلوچستان صوبوں میں سب سے پیچھے ہے، ان تمام افراد کو آج اپنے آپ پر لعنت بھیجنے چاہیے کیونکہ انہوں نے اس غریب صوبے کے ساتھ دھوکہ کیا ہے

 

اور یہاں کے کھلاڑیوں کا حق مارا ہے، ان کا ایمان صرف پیشہ کمانا ہے پیسے کے لئے یہ اپنی ماں بھی بیچ سکتے ہیں، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کوآج شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ان کی کارکردگی سب کے سامنے آگئی ہے،

 

ان کو تو کیا شرم آئی ہو گئی ہم تمام بلوچستانیوں کے بھی سر شرم سے جھک گئے ہیں کیونکہ صرف2گولڈان کے منہ پر ایک بے نما طمانچہ ہے کہ جو ان کو قیامت تک یاد رہے گا۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!