عظیم پورہ جیم خانہ نے دوسرا پروفیسر سراج اسلام بخاری ٹی t20 رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

 

 

عظیم پورہ جیم خانہ نے دوسرا پروفیسر سراج اسلام بخاری ٹی ٹوئینٹی رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں پنجاب سی سی کو شکست،سراج اسلام بخاری،جاوید احمد خان نے انعامات تقسیم کئے

محمد وقاص مین آف دی میچ فائنل قرار پائے،لعل کمار بہترین بولر،نصیر احمد بہترین بیٹر قرار پائے

میرے نام سے منسوب ایونٹ کا انعقاد شمیم انور صدیقی کی جانب سے میری ذندگی کا عظیم تحفہ ہے(سراج بخاری)

مقررین جاوید احمدخان،اعظم خان،آفتاب عالم،عارف وحید،عتیق صدیقی،خالد عباسی کا تقریب سے خطاب

پنجاب سی سی زون چار کے زیرِ اہتمام دوسرا پرو فیسر سراج اسلام بخاری رمضان کر کٹ فیسٹول عظیم پورہ جیم خانہ نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا،فائنل میں پنجاب سی سی کو شکست،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پنجاب سی سی نے 174رنز کا ٹارگٹ دیا،

ساجد رحمان37،اسد الرحمن25،اوسید علی نے23رنز بنائے،غلام محی الدین نے4،محمد وقاص نے 3،لعل کمار،کامران خان نے1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں عظیم پورہ جیم خانہ نے مطلوبہ حدف175رنز 19اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بنالئے،

 

ولید احمد67 اور محمد وقاص60رنز کی تیسری وکٹ کی116رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ نے عظیم پورہ جیم خانہ کو باآسانی ٹائٹل جیتوا دیا،آرسلان فرذند،ساجد رحمان نے 1,1وکٹ حاصل کی،فائنل میچ کے اختتام پر ایک پْر وقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی دی لجینڈپروفیسر سراج اسلام بخاری اور جاوید احمد خان نے انعامات تقسیم کئے،ایونٹ کی فاتح ٹرافی تیس ہزار کیش پرائز عظیم پورہ جیم خانہ کے کپتان کامران خان اور رنرزاپ ٹرافی پندرہ ہزار کیش پرائز پنجاب کلب کے کپتان اسد الرحمن کو پیش کیا،

آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد وقاص کا فائنل کا مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا گیا جبکہ بہترین بیٹر نصیر احمد،بہترین بولر لعل کمار اور اسد الرحمن کو اسپشل ایوارڈ دیا گیا،تقریب میں ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ جاوید احمد خان نے سراج اسلام بخاری کو پیش کیا جبکہ پروفیسر سراج اسلام بخاری نے جاوید خان، شمیم انور صدیقی، اعظم خان،عاصم ظہور،

مسرت رضا، آفتاب عالم،نوشاد احمد، خالد عباسی، عتیق صدیقی،عارف وحید،حسن خان،اقبال قلی،اکرام اللہ،حسیب احسن،رحمان بہادر اور وصی احمدکوشیلڈ اور سوونئرز پیش کئے گئے،اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پروفیسر سراج اسلام بخاری نے ٹو رنامنٹ سیکریٹری شمیم انور صدیقی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

جنھوں نے دو سالوں سے میرے نام سے منسوب ایونٹس کا انعقاد کیا جو زندگی کا عظیم تحفہ ہے،بعدازان تقریب کے شرکاء کے لئے پْر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.

 

 

تعارف: News Editor