میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے امریکی ریاست اوہائیو میں ہوگا

 

 

میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون (آج)سے امریکی ریاست اوہائیو میں ہوگا، یکم جون سے شروع ہونے والا ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 4جون کو اختتام پذیر ہوگا اور 72ہولز پر کھیلا جائے گا۔

 

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر بلی ہارشل اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

 

ٹورنامنٹ کے لئے دو کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1976میں کھیلا گیا تھا۔

 

 

 

تعارف: News Editor