جونیئر ایشیا ہاکی کپ : بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔

 

 

 

جونیئرایشیا کپ ہاکی  ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

 

عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دےدی۔

بھارت نے چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،  بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔

 

 

میچ کی ابتدا تیز رفتاری سے ہوئی، بھارتی ٹیم نے یکے بعد دیگرے تین پنالٹی کارنرز حاصل کیے جو ضائع ہو گئے لیکن میچ کے 13 ویں منٹ میں انگت سنگھ نے بھارت کو برتری دلا دی۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول 38 ویں منٹ میں بشارت علی نے سکور کیا.

دوسرے کوارٹر میں بھارت نے دوسرا گول بھی بنا دیا، اس مرتبہ اسکورر ارائجیت سنگھ تھے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor