سائیکلنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں تقریب کا انعقاد
پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دنیابھرکی طرح سائیکلنگ کے عالمی دن کے مناسبت سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقادکیاگیا
اس موقع پر سائیکلنگ کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا،ساؤتھ ایشین سائیکلنگ کنفڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات سلیم رضا،
سابق صدر نثار احمد،صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انجینئرسید شایان علی،سیکرٹری محمد علی،رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد،سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری، ملک حاجی ہداہت الحق،
سابق فٹبال کپتان محمد ارشد خان سمیت دیگر اہم شخصٰات موجود تھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سہد اظہر علی شاہ نے کہا کہ سائیکلنگ کھیل ایک مقبول ترین کھیل بن چکا ہے
اور پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں اس کھیل کا فی ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیاانہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ سائیکلنگ فروغ وترقی کیلئے خلوص نیت سے کام لیکن سپورٹس میں سیاست کی وجہ سے اس کھیل اور کھلاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا،
انہوں نے کہا صوبے میں ویلو ڈرم کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوجائیگا اس حوالے سے سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس کیپٹن (ر) خالد محمود سے بھی تفصیلی بات ہوچکی ہے اور امید ہے کہ جلد اس پر کام شروع ہوجائیگا،