پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ ارگنائز کریگی,
پروگرام میں پندرہ سال سے پچیس سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی, آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک
پشاور : پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا خیبر پختونخوا میں چھ سے آٹھ جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے
جبکہ نو جون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے سوات ریجن کے لیے بارہ سے چودہ جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے پندرہ سے سترہ جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے
ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں اٹھارہ جون کو بنوں ایف ای ایف بنوں گرلز ڈگری کالج بنوں ٹاؤن شپ اور انیس تاریخ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کے ٹرائلز ہونگے,
پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ ارگنائز کریگی جہاں پر سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ و آرگنائزنگ سیکرٹری پرائم منسٹر فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ فی میل پروگرام شبانہ خٹک کے زیر نگرانی ہونگے
شبانہ خٹک کے مطابق پروگرام میں پندرہ سال سے پچیس سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی جبکہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں سپورٹس کوٹہ پر کام کرنے والی خواتین حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک خود پاکستان انٹرنیشنل اتھلیٹ رہ چکی ہیں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز, ورلڈ یونیورسٹد گیمز, ورلڈ وومن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں
انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو میگا سپورٹس پروگرام کے لیے پورے خیبر پختونخوا میں ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے میں ان چھپے حقیقی مستحق ٹیلنٹ کو اجاگر کریں
جنکو آج تک کوئی موقع نہیں ملا ہے اور نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا سے اوجھل ہیں ہم انکو موقع دے کر پالش کرکے انکو خیبرپختونخوا, ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کرینگے تاکہ وہ علاقے, صوبے,ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان کا نام روشن کریں