بین الاقوامی کوچز کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے خیبر پختونخواہ لانے کی کوشش کرونگا، ڈی جی سپورٹس خالد محمود
نیشنل گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے اسد اقبال اکیڈمی سے فنٹس ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
پشاور…چونتیسویں نیشنل گیمز منعقدہ کوئٹہ میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے تعارفی تقریب سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں منعقد کی گئی
جس کا اہتمام انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ایشین ریکارڈ ہولڈراسد اقبال نے کیا تھا.اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ خالد محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی یہ تقریب اسد اقبال اکیڈمی میں فٹنس ٹریننگ حاصل کرکے نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی
جن میں ناصر اقبال گولڈ میڈل سکواش، مراد علی گولڈ میڈل بیڈمنٹن،صابر شاہ گولڈ میڈل جوڈو، شعیب، ریاض گولڈ میڈل بیڈمنٹن، عروج کرن گولڈ میڈل سلور میڈل اتھلیٹکس نواز احمد، زوہیب خان، اور احمد سلور میڈل اتھلیٹکس نے شرکت کی
اسد اقبال کرکٹ اکیڈمی سے فٹنس حاصل کرنے والوں برکت اللہ، کامران
، ثاقب، حماد، لان ٹینس، مناہل حراء نے براؤنز میڈل حاصل کیا تھا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خالد محمود کا کہنا تھا
کہ میری کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں اور اس بات کیلئے کوشاں ہوں کہ بین الاقوامی کوچز کو خیبرپختونخواہ بلاؤ تاکہ کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ کوچز کی بھی تربیتی سیشن مکمل ہوں اور وہ نئے تکنیک سیکھ سکیں
تقریب میں ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس و چیف کوچ جعفر شاہ،
عمران خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز،عابد آفریدی سینئر کوچ، عامر اقبال، ندیم خان، حیات اللہ سمیت آر ایس او بنوں سمیت پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹر عباس آفریدی نے بھی تقریب میں شرکت کی.