لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی خوشگوار تجربہ ہوگا، بابراعظم

 

لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی خوشگوار تجربہ ہوگا، بابراعظم

کولمبو (خصوصی رپورٹ) لنکا پریمیئر لیگ کا نیا ایڈیشن رواں سال جولائی اگست میں کھیلا جائے گا جس میں کئی پاکستانی ستارے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

 

پاکستانی کپتان بابراعظم نے اس لیگ کے لئے کولمبو اسٹرائیکرز کو جوائن کیا ہے۔ کولمبو اسٹرائیکرز بھی پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے

جس کے سبب وہ پاکستانی کرکٹر کی کارکردگی بارے بہت پرامید ہے ۔ بابراعظم کے علاوہ نسیم شاہ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا حصہ ہوں گے۔

 

پاکستانی کپتان بابراعظم لنکا پریمیئرز لیگ کے حوالے سے بہت پرجوش اور کچھ کردکھانے کے منتظر ہیں انہوں نے حال ہی میں ٹیم کے مالک ساگر کھنہ کے ساتھ ملاقات جس میں کھیل بارے حکمت عملی طے کی گئی ۔

پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلنا میرے اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے ایک بہت اچھا تجربہ ثابت ہوگا اور ٹیم ایسی ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ سے اچھا رہا ہے جو کھلاڑیوں کی بھرپور سپورٹ کرتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ لیگ کے منتظر ہیں اور ایک ایسی پرفارمنس دیں گے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 14 جون کو ہوگی۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor