سٹی گرلزکالج گلبہار کی طالبہ آسیہ نے انٹرنیشنل بیس بال چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی
پشاور رپورٹ: غنی الرحمن ) گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی باصلاحیت طالبہ آسیہ نے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان بلکہ دنیا میں آپنا اور پاکستان کانام روشن کیا ۔
آسیہ بی بی ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور عالمی سطح پر ایک منفرد مقام بنانے کیلئے ہر عزم ہے ۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ حال میں ہانگ کانگ میں منعقدہ انٹرنیشنل بیس بال چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے سری لنکا ،
ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کی ٹیموں کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح کئی چمپئن شپ میں کارکردگی کے بدولت خود کو منوایا اور اسی پرفارمنس کے باعث قومی بیس بال ٹیم میں سلیکشن ہوگئی اور آللہ کے فضل سے وہاں بھی پرفارمنس دی ۔
آسیہ نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کامیابیوں کو اپنی ٹیچر نجمہ ناز قاضی کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے انہیں کالج میں سپورٹس کا ایک بہترین ماحول فراہم کیا جہاں پر جدید طرز پر ٹریننگ دی جسکے باعث انہیں انٹر کالجز کھیلوں کے مقابلوں بلکہ صوبائی اور قومی لیول کے مقابلوں میں کارکردگی دکھائی ۔
انہوں نے کہاکہ وہ بیس بال کے علاو کبڈی ، تھروبال، والی بال اور باسکٹ بال کی بھی بہترین کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب انٹرنیشنل سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان خیبر پختو نخوا کانام روشن کریں گی ۔۔