ایشین چیمپینز ٹرافی ; تربیتی کیمپ کے لئے 45 ہاکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے لئے 45 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایچ ایف نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا بھی اعلان کردیا۔ کرنل ر عمر صابر مینجر تعینات جبکہ اولمپین ریحان بٹ اور اولمپین محمد ثقلین کوچنگ پینل میں شامل کرلئے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ خان کی سفارشات پر مشتمل سمری پر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں جن 45 کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بلایا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں

گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق (ماڑی پیٹرولیم)، اکمل حسین (واپڈا)، علی رضا (پنجاب)، ایم فیضان جنجوعہ (کسٹمز)، وقار (واپڈا)، عبداللہ شیخ (سندھ) اور بلال خان (بلوچستان)
ڈیفینڈرز: ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، محمد سفیان خان (کے پی کے)، محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد (واپڈا) ، ایم بلال اسلم (کسٹمز)، سعد شفیق (پنجاب)

مڈ فیلڈرز: جنید منظور (نیشنل بینک)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، ایم مرتضی یعقوب(واپڈا)، ایم باقر(پنجاب)، ارباز ایاز(سندھ)، ایم ندیم خان(کے پی کے)، ایم زین (کسٹمز) اور محمد عماد (کسٹمز)
فارورڈز: رانا عبالوحید (واپڈا)، ایم عمر بھٹہ (واپڈا)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالحنان شاہد (واپڈا)، رومان (واپڈا)، ایم شاہزیب خان (کسٹمز)، اسامہ بشیر (پی اے ایف)، ایم عمران (پی اے ایف)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالوہاب (سندھ)، عبدالرحمٰن(واپڈا)، ذکریا حیات(نیوی)، علی مرتضٰی(کسٹمز)، بشارت علی (نیوی)، عبدالقیوم (کسٹمز)، بلال اکرم(پنجاب)، محمد عدنان(سندھ)، رانا سہیل ریاض(کسٹمز)، وقار علی (ماڑی پیٹرولیم)، شعیب خان(کے پی کے)، عبدالواجد (بلوچستان)، تیمور جاوید خان (پنجاب)، سید شہباز حیدر(نیوی) اور محمد ارسلان (پنجاب)

 

 

 

 

error: Content is protected !!