اقبال ہارپر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے
سینئر سپورٹس جرنلسٹ محمد اقبال ہارپر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے آئندہ چار برس (24-2023) کے لئے صدر منتخب ہوگئے ہیں
جبکہ محمد بابر اور عبدالقیوم کو بالترتیب سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری ہونگے۔نومنتخب صدر اقبال ہارپر کا تعلق ہفتہ روزہ تصور، جبکہ محمد بابر کانواۓ وقت ڈیجیٹل سے اور عبدالقیوم(روزنامہ اوصاف سے ہے۔ نومنتخب صدر اقبال ہارپر نے کہا ہے
کہ کھیلوں میں نوجوان ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سپورٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز ہر فورم پر بلند کرنے کیلیۓ پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ( پی ایس جے ایف ) کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں طے پایا کہ فیڈریشن کے بقیہ عہدیداران اور پنجاب،خیبر پختونخواہ،سندھ اور بلوچستان کی باڈی کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار کیا جاۓ گا
15 جون سے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی ملک بھر میں ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔اس میں تمام سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔