سہیل طالب ( چاند بھائی ) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائنو اسپورٹس کی کامیابی۔

 

 

سہیل طالب ( چاند بھائی ) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائنو اسپورٹس کی کامیابی۔

دہلی سٹی جیمخانہ کو شکست کا سامنا کامران علی اور علی رہبر کی نصف سینچریاں۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی ) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائنواسپورٹس نے دہلی سٹی جیمخانہ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

 

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر دہلی سٹی جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 35۰2 اوورز میں 241 رنز بناکر آوٹ ہوگئی کامران علی نے 65 رنز ، محمد ندیم نے 42 رنز ، غلام نبی نے 40 رنز اور نعیم حنیف نے 31 رنز اسکور کئے شائنو اسپورٹس کے نبیل انصاری نے 52 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

 

 

جبکہ اکرام خٹک نے 45 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں شائینو اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 245 رنز 36۰4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا علی رہبر نے 67 رنز ،

 

نبیل انصاری نے 28 رنز اور اکرام خٹک نے 25 رنز اسکور کئے دہلی سٹی جیمخانہ کے نعیم حنیف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور عقیل عادل نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!