کراچی گیمز 2023 ٹیبل ٹینس ایونٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ، کھلاڑی حسین نصراللہ نے اپنے نام کر لیا

 

 

 

کراچی گیمز 2023 ٹیبل ٹینس ایونٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ، کھلاڑی حسین نصراللہ نے اپنے نام کر لیا اور دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فرحان ہاشم رہے۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے ایم سی کے زیرِ احتمام ہونے والے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پورے کراچی سے ۲۴ کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے حسین نے پری کواٹر میں محمد عباس کو 0-3 ، 4-11، 5-11، 3-11 سے شکست دی ۔

جبکہ کواٹر فائنل میں سید حیدر کو3-0 ، 11-2، 11-1اور11-7 سے ہرایا ۔ سیمی فائینل میں حسین نے حسن راجانی کو3-1،11-7، 9-11،11-9 اور 9-11 سے دھول چٹائی ۔

بعد ازاں اس زبرسدت مقابلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فرحان کو3-2،11-7,،7-11،5-11،11-4اور 3-11 سے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں حسین نصراللہ نے اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیدسیف الرحمان مہمان خصوصی تھے ۔

جبکہ دیگر مہمانوں میں محترمہ نسرین جلیل صاحبہ اور ایک اماراتی سفارتی اہلکار شامل تھے۔ ایونٹ کے اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی اور دیگر نے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا اور جیتنے والے کھلاڑی کو مبارکباد دی ۔

 

 

error: Content is protected !!