قومی ٹیم کا خصوصی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع

 

دورہ سری لنکا اور آنے والے سیزن کی تیاریوں کے لیے پی سی بی کا خصوصی کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہوگا۔اس کیمپ میں تیرہ اسپنرز اور چودہ بیٹرز کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان نے جج ادائیگی کی وجہ سے رخصت لی ہے،سرفراز احمد ذاتی مصروفیات جبکہ محمد نواز انجری کےری ہیب کی وجہ سے کیمپ میں حصہ نہیں لے رہے۔

 

کیمپ میں مدعو کردہ اسپنرز میں ابراراحمد، علی اسفند، عشرت منہاس، فیصل اکرم،محمد جنید، مہران ممتاز،مبشر خان، نعمان علی،قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم، اسامہ میر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

بیٹرز میں عبداللہ شفیق،حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، افتخار احمد، امام الحق،کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، عمر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا،سعود شکیل، اور طیب طاہر کو بلایا گیاہے۔

 

اسپنرز کاکیمپ دس سے پندرہ جون تک جاری رہے گا،اگل روز فاسٹ بولرز کیمپ کا حصہ بن جائیں گے، گیارہ فاسٹ بولرز میں عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف،حارث روف، احسان اللہ، محمد حسنین، وسیم جونیئر، میر حمزہ، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی شریک ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor