سپورٹس ڈائریکٹریٹ ، ایبٹ آباد کا قصائی پشاور میں جونئیر کلرک کے عہدے پر ایک سال سے تعینات
رشتہ داروں کی وجہ سے ہونیوالی بھرتی کے باعث ڈیوٹی بھی نہیں کی لیکن عوامی ٹیکسوں کا پیسہ وصول کیا جارہا ہے ، رپورٹ
پشاور…سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ایسے افراد کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے
جو کہ اہم سیاسی شخصیات ہیں جن میں بہت کم افراد ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں مگر انہیں سیاسی پشت پناہی ہونے کے باعث فنڈز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے دیا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق پشاور میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک قصائی کو بھی جونئیر کلرک کے عہدے پر جولائی 2022 میں تعینات کیا گیا
جس نے تاحال پشاور میں ڈیوٹی بھی انجام نہیں دی مگروہ باقاعدگی سے تنخواہیں اپنے رشتہ دار یوں کی وجہ سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ سے لے رہا ہے
جس پرتاحال خاموشی چھائی ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق سیاسی بنیادپر کی جانیوالی ان بھرتیوں کیساتھ ساتھ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں اہم عہدوں پر تعینات افراد نے اپنے رشتہ اروں کو بھرتی کرکے عوامی ٹیکسوں کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر تنخواہوں کی مد میں رشتہ داروں میں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.