پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی ملک گیر ممبر شپ مہم کا آغاز
ممبر شپ کیلۓ سپورٹس ایڈیٹرز،سپورٹس رپورٹرز،اپنا ڈیٹا ای میل یا واٹس ایپ کر دیں
پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے فیڈریشن کی ملک گیر ممبر شپ مہم کا اعلان کر دیا ہے،
پاکستان بھر کے تمام شہروں میں موجود اخبارات،نیوز ایجنسیز اور ٹی وی چینلز کے سپورٹس ایڈیٹرز اور سپورٹس رپورٹرز ممبر شپ کیلۓ اپنا ڈیٹا فیڈریشن کی ای میل psjfpakistan@ gmail.com اور واٹس ایپ نمبر 03009467104 پر بھجوا دیں۔
پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد بابر اور فنانس سیکرٹری عبدالقیوم کی زیر نگرانی قائم ممبر شپ،سکروٹنی کمیٹی مکمل ریویو کے بعد ممبر شپ کی توثیق کرے گی۔