گلوبل ٹی ٹونٹی کے ڈرافٹ میں کئی بین الاقوامی کھلاڑی شامل ۔لیگ جولائی میں کھیلی جائے گی

 

 

گلوبل ٹی ٹونٹی کے ڈرافٹ میں کئی بین الاقوامی کھلاڑی شامل ۔لیگ جولائی میں کھیلی جائے گی

‘گلوبل T20 کینیڈا’ دو سیزن کے بعد کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے نہیں ہوا۔ دنیا اب کورونا کے اثرات سے آزاد ہے اور کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس ہورہے ہیں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کا تیسرا سیزن کینڈا میں آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

 

جس میں کئی بین القوامی کھلاڑی شامل ہیں اس سے قبل بھیکینیڈا نے کرس گیل، لاستھ ملنگا، یوراج سنگھ یا اسٹیون اسمتھ نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹکی رونق بڑھائی تھی اور یہ سلسلہ اس برس میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جلد شائقین کرکٹ کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے

 

جس سے کینڈا کے شائقین کرکٹ ایک باپھر گلوبل ٹی 20 کے میچز سے محظوظ ہوں گے ۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کے ڈرافٹ پر کام آخری مراحل میں ہے۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی ڈرافٹ آج (13 جولائی) کو ہوگا۔

 

جس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا چناو کیا جائے گا ۔کینیڈین فرنچائز پر مبنی یہ ٹورنامنٹ 20 جولائی سے اونٹاریو کے برامپٹن اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کینیڈا اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی مینجمنٹ کے زیر اہتمام یہ ٹورنامنٹ 6 اگست تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی مینجمنٹ شمالی امریکا میں کرکٹ کی ترویج پر کام کر رہی ہے۔

 

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں 6 فرنچائزز حصہ لے سکتی ہیں۔ فرنچائزز ٹورنٹو نیشنلز، برامپٹن وولز، مونٹریال ٹائیگرز، وینکوور نائٹس، سرے جیگوارز اور مسیسوگا پینتھرز ہیں۔ ہر اسکواڈ میں 16 کرکٹرز ہوں گے۔

 

ان میں سے، دو مارکی کیٹیگری میں ہوں گے (عالمی سطح پر مشہور اسٹار کرکٹرز)، 3 کینیڈا کی قومی ٹیم کے کرکٹرز اور 3 ابھرتے ہوئے کینیڈین کرکٹرز ہوں گے لیگ کے 18 دنوں میں 25 میچ کھیلیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!