بنیادی سطح پر قومی کھیل کا فروغ ہمارا مشن ہے، صدر (نکاٹی) فیصل معیز

 

 

بنیادی سطح پر قومی کھیل کا فروغ ہمارا مشن ہے، صدر (نکاٹی) فیصل معیز

سمر کیمپس مستقبل کے اسٹارز تلاش کرنے کا ذریعہ ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی

بہت جلد الصغیر ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف کی سہولت موجود ہوگی، نائب صدر نکاٹی نعیم حیدر

 

کراچی : الصغیر ہاکی کلب اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلے کیپٹن مُعیز سمر ہاکی کیمپ کا آغاز ہوگیا، الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی میں منعقدہ کیمپ کا افتتاح نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز نے کیا. اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ کراچی میں ہاکی کا فروغ انکے لئے مشن سے کم نہیں سمر کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے یہ ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اسی جگہ سے ہم مستقبل کے اسٹارز حاصل کرسکتے ہیں.

 

انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم کیپٹن معیز کھیلوں سے خاص لگائو رکھتے تھے وہ چاہتے تھے کہ ہمارے نوجوان منفی کے بجائے مثبت سرگرمیوں کو اپنا شعار بنائیں، تعلیم حاصل کریں، اور اچھا شہری بننے اور ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنا مقام بنائیں، سمر ہاکی کیمپ میں شامل 200 سے زائد بچے دو ماہ تک ہاکی کی تربیت حاصل کرینگے لیکن وہ چاہتے ییں کہ یہ سلسلہ پورے سال جاری رہے، مہمان خصوصی نے اسٹیڈیم میں اپنے والد کے نام سے پویلین بنانے کا اعلان بھی کیا قومی کھیل کے فروغ کیلئے انکا تعاون الصغیر ہاکی کلب کے ساتھ ہمیشہ رہے گا.

 

نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے روح رواں ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے کہا قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہی ہمارا مشن ہے بحیثت پاکستانی شہری ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے قومی کھیل سے پیار کریں اور اپنی نوجوان نسل کو اس کھیل میں بتائیں کہ پاکستان نے اس کھیل میں کتنی فتوحات حاصل کررکھی ہیں ایک وقت تھا جب جیتنا ہماری روایت بن چکا تھا ہمارا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا تھا لیکن اب ہم عالمی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر ہیں جوانکے لئے بہت تکلیف دہ بات ہے وسیم قریشی نے کہا کہ اس سمر کیمپس کھیلوں کی نرسری ہوتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس پلیٹ فارم سے ہم مستقبل کے سہیل عباس، شہباز سینئر، سمیع اللہ، حسن سردار حاصل. کرسکتے ہیں.

 

نکاٹی کے نائب صدر و سابق ہاکی پلیئر نعیم حیدر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد کھلاڑیوں کو اس گرائونڈ میں آسٹروٹرف کی سہولت دستیاب ہوجائے ، امید ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہوجائینگے، سمر کیمپ سے شامل بچوں کو چاہیے کہ وہ اس کیمپ میں تجربہ کار کوچز کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اچھا پلئیر بنیں.

 

افتتاحی تقریب میں عمران معیز، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے ڈائریکٹر اسپورٹس آفتاب قائمخانی، کمپلیکس انچارج فیصل ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم خان، احمد خان، ذوالقرنین، ایف اینڈ اے گلوبل گروپ کے نمائندے نعمان خانزادہ، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سینٹرل محترمہ شمعونہ صدف، ڈاکٹر ثمر اسلام ، ریحان قریشی ، واٹر بورڈ کے انجینیر عدنان ، الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں سید صغیر حسین، سیکریٹری عظمت پاشا، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مسرور جاوید، کامران اطہر، مبشر مختار، عامر صدیقی، الصغیر ہاکی کلب کے چیئرمین امتیاز شیخ، کامران نسیم، اطہر صدیق ،عابد خلیل، عدنان نقوی، راحیل خان، جنید اسلم، عدنان بتوکہ، عارف حنیف، اطہر، اور دیگر بھی موجود تھے. آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹیکس تقسیم کیں.

 

 

 

تعارف: News Editor