پاکستان کے عامرکریم سارک چیس چمپئن شپ کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گئے
پشاور: پاکستان چیس کے انٹرنیشنل کھلاڑی عامر کریم 14 تا 20جون منعقدہ سارک چیس چمپیئن شپ میں بھرپور حصہ لیں گے ، وہ اس چمپیئن شپ کیلئے نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئے۔
کھٹمنڈو میں 14سے 20 جون تک ہونیوالے اس میگا ایونٹ میں سارک کے تمام ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ عامر کریم کے مطابق اس چمپیئن شپ کیلئے انہوں نے بھرپور تیاری کی ہے ۔ انہیں امید ہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔
اس حوالے سے پاکستان چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمر خان نے کہاہے کہ پاکستان چیس فیڈریشن کے پاس اتنے وسائل نہیں لیکن پھر پاکستان کے نمبر ون اور باصلاحیت کھلاڑی عامر کریم کو سارک چیس چمپیئن شپ کیلئے فیڈریشن اپنی خرچ پر نیپال بھیج دیا ہے
تاکہ وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے ۔ عمر خان نے کہاہے کہ پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی اور پوری قوم کو امید ہے کہ عامر کریم اس چمپیئن شپ میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمر خان نے کہاہے کہ پاکستان میں چیس کو کافی مقبولیت حاصل ہے
مردوخواتین سمیت کم عمر بچے بھی چیس کھیل رہےہیں اور پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہال ہی پشاور میں کھیلے جانیوالے چیس چمپیئن شپ مردوخواتین کےعلاوہ بچوں نے حیران کن کھیل پیش کیاہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ چیس کھیل دنیا بلکہ پاکستان کا بھی مقبول کھیل بن گیا ہے