اسپیشل اولمپک ورلڈگیمز ; پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں کی برلن کے تاریخی مقامات کا دورہ

 

 

اسپیشل اولمپک ورلڈگیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں کو برلن میں آرگنائزنگ کمیٹی کیجانب سے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کرایاگیا

 

کھلاڑیوں کو دیوار برلن، جرمن پارلیمنٹ، فیوچرمیوزیم، مرکزی ریلوے اسٹیشن،برلن کے سب سے بڑے سینٹرل پارک اور اسپیشل بچوں کے اسکول لے جایا گیا دیوار برلن کے دورے کے موقع پر اسپیشل بچوں کو 1961 میں تعمیر اور1990 میں گرائی گئی دیواربرلن کے تاریخی پس منظر سے آگاہی فراہم کی گئی

 

پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تاریخی دیواربرلن کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں فیوچر میوزیم کے دورے پر اگلے 30 سالوں بعد کے جرمنی کے حوالے سے تیارکئے جانے والے روبوٹس ودیگر جدید ٹیکنالوجی کو دیکھ کر ایتھلیٹس بہت متاثر ہوئے ورلڈ گیمزمیں شریک پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایھتلیٹس کیلئے برلن کے سب سے بڑے تھیٹر میں آرائس گرینڈ شوکابھی اہتمام کیا گیا

 

جس میں منتظمین نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے گیمز کے پس منظر اور 17 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا

 

اس موقع پر جرمنی کے ثقافتی رقص پیش کرنے فنکاروں کی پرفارمنس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے دریں اثناء میگا ایونٹ میں شریک قومی ایتھلیٹ جمعے سے اپنے ٹریننگ سیشنز کاآغازکریں گے پاکستان ایونٹ میں 11 مختلف کھیلوں  میں حصۃ لے رہا ہے

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!