واپڈا کی نیشنل وومینز باسکٹ بال چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں
اسلام آباد ڈویژن،کراچی گرین اورلاہور ڈویژن نے بھی حریف ٹیموں
کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بشیر
نے بھی غلام محمد کے ہمراہ میچز کو دیکھا
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرسرپرستی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری نیشنل وومینز باسکٹ بال چیمپین شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا،
گزشتہ روز کھیلے گئے کواٹر فائنل میچز میں واپڈا، اسلام آباد ڈویژن، کراچی گرین اورلاہور ڈویژن نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بشیر نے بھی ان میچز کو دیکھا اس موقع پر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے،
کھیلے گئے پہلے کواٹر فائنل میں واپڈا نے کراچی یلو کو 89-07 سے شکست دیدی، واپڈا کی جانب سے کائنات 20 سحرش 18 عروج10 کراچی یلو کی جانب سے ایشال چشتی 5 ماہم مکرم نے 02 پوائنٹس اسکور کیے،
دوسرے کواٹر فائنل میں اسلام آباد ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 56-12 سے شکست دیدی، اسلام آباد ڈویژن کی جانب سے اسماء 22 عمانی 14 مومنہ04 پشاور ڈویژن کی جانب سے آسیہ06 دانیہ 03 اور سروش نے 02 پوائنٹس اسکور کیے،تیسرا کواٹر فائنل کراچی گرین اور کوئٹہ ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا
جو کراچی گرین نے کوئٹہ ڈویژن کو36-07 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، کراچی گرین کی جانب سے ردا نور17 جویریہ زاہد 06 نور فاطمہ 04جبکہ کوئٹہ کہ جانب سے حلیمہ خان 05 اور لائبہ خان نے 02 پوائنٹس اسکور کیے،
چوتھے اور آخری کواٹر فائنل میں لاہور ڈویژن نے کراچی بلیوز کو 42-27 پوائنٹس سے شکست دیدی، لاہور کی جانب سے فریحہ 12 فروزہ 08 ردا 08 جبکہ کراچی بلیوز کی جانب سے امتل امسال 08 دینہ رضوی 06 کائنات چشتی نے 04 پوائنٹس اسکور کیے،
چیمپین شپ کے دونوں سیمی فائنل آج بروز جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں واپڈا اور لاہور ڈویژن کی ٹیمیں صبح 10 بجے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی گرین اور اسلام آباد ڈویژن کی ٹیمیں 11-30 بجے مدمقابل ہونگی۔