نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2023′ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ (AWT) اسپانسر کرے گا۔

 

 

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ (AWT) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2023 کو اسپانسر کرے گا۔ مزکورہ اعلان آرمی ویلفیئر ٹرسٹ(AWT) کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ر نوید مختار نے AWT ہیڈ آفس میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل حیدر حسین, اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن حنیف خان اور اولمپیئن رحیم خان بھی موجود تھے۔

 

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ(AWT) کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ر نوید مختار نے کہا کہ اسپانسر شپ کے زریعے قومی مقصد کے طور پر پاکستان میں ہاکی کی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالے گی.انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور پاکستان ہاکی کے شاندار دنوں کو بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔

 

اے ڈبلیو ٹی کے سیکرٹری بریگیڈیئر ر مختار احمد نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈبلیو ٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور کوچز کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔

 

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ اس مشکل مرحلے میں سپانسر شپ بہت مددگار ثابت ہو گی اور سالانہ چیمپئن شپ کے انعقاد میں مدد دے گی جہاں ہم بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کر سکیں گے۔ خالد سجاد کھوکھر نے کہا، "ہم AWT کی انتظامیہ کے مشکور ہیں، خاص طور پر ایم ڈی اے ڈبلیو ٹی لیفٹیننٹ جنرل ر نوید مختار کے جنہوں نے قومی کھیل میں گہری دلچسپی لی اور سپانسرشپ فراہم کی۔”

پاکستان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ایک باوقار ٹورنامنٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور قومی ٹیم میں جگہ کے لیے مقابلہ کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
اے ڈبلیو ٹی کی جانب سے اسپانسر شپ مہیا کرنا کھیل کے لیے ایک بڑا فروغ ہے اور اس سے کارپوریٹ سیکٹر کو پاکستان ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

پی ایچ ایف اور AWT کے درمیان اسپانسر شپ کے معاہدے کو ملک کے بہترین مفادات کے لیے قومی کھیل کے فروغ کے اعتراف میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) سے حتمی منظوری مل گئی ہے۔ صدر پی ایچ ایف، بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر پی ایچ ایف حیدر حسین نے (AWT) کی جانب سے فلاح و بہبود اور قومی مفاد میں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

 

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ(AWT) کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ر نوید مختار سے ملاقات کے دوران پی ایچ ایف حکام نے ہاکی کے مستحق کھلاڑیوں کی مدد کے لیے ایک فلاحی فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی جنہوں نے ملک کو عزت بخشی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قومی کھیل کے فروغ کے لیے طویل المدتی اور قلیل مدتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار کیا۔

 

 

error: Content is protected !!