پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ مالی، گراونڈ مین، ڈرائیور، خاکروب جیسے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جس کے لیے مجوزہ شرح 35فیصد تک رکھی گئی ہے،ملازمین کے عہدوں اور تنخواہوں کے اعتبار سے اضافے کی شرح 10سے 35فیصد ہوگی۔

 

مینجمنٹ کمیٹی نے معاملات سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹرز کی تنخواہوں پر کٹ لگایا تھا، مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21جون کو پوری ہورہی ہے جبکہ اس سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سمیت دوسرے اہم معاملات پر کام ان دنوں ہو رہا ہے،اطلاعات کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں پیٹرن انچیف پی سی بی میاں شہباز شریف کی جانب سے دو افراد کی نامزدگی بھی سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔

 

 

تعارف: News Editor