چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف ہی بنیں گے، فیصل کریم کنڈی.

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے ، امید ہے پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی چیئرمین پی سی بی بنیں گے۔

 

گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے ۔

 

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعلق کھیلوں کی وزارت سے ہے تو پی سی بی کا سربراہ بھی ہمارا آدمی ہونا چاہیے

 

نہ کہ نجم سیٹھی کو، پیپلز پارٹی نجم سیٹھی کی جگہ ذکا اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نواز شریف چاہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو نہ چھیڑا جائے۔

 

 

تعارف: News Editor