کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ نو جوان مستقبل کے معمار ہے انہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا انتہائی ضروری ہے
وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام صحت مند معاشرے کی جانب اہم پیش رفت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں خضدار ان یونیورسٹی کے زیر اہتمام وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں گرلز اور بوائز والی بال ایونٹ کی افتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا
اس موقع پر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر سہراب خان بزنجو ٗ فوکل پرسن وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام و ڈائریکٹر اسپورٹس خضدار یونیورسٹی وقار حضور ٗ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ درابلوچ ٗ بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر ملک بلال خان کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے گورنر نے کہا
کہ پاکستان مختلف گیمز میں عالمی چمپیئن رہا ہے اور آج بھی کھیلوں کی دنیا میں پاکستان اپنی کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے. موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور بلوچستان میں مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو تمام ممکنہ سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے.
انہوںنے کہا کہ یہ بات باعث افتخار ہے کہ ہمارے عالمی شہرت یافتہ متعدد کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا. کھلاڑی انتھک محنت، بلند عزم اور مستقل مزاجی کے اوصاف پیدا کر کے کامیابی اور کامرانی حاصل سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد میگا ایونٹ کرانا صحت مند معاشرے کی جانب اہم پیش رفت ہے اچھے معاشرے کے لئے تندرست جسم کا ہونا ضروری ہے والی بال کے میچز سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے اس طرح کی سہولیات صوبائی حکومت ہر ضلع میں کرائے
تاکہ ٹیلنٹ کو ابھارنے کا تسلسل جاری رہے وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات دی گی وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نئی نسل کی تربیت کا باعث بنے گا
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور گورنر بلوچستان کے کھلاڑیوں میں یادگاری شیلڈ اوع سوئینر بھی پیش کئے والی بال ٹینٹ ہنٹ پروگرام میں صوبے کے پانچ اضلاع کوئٹہ ‘قلات ‘خضدار‘ لورالائی اور سبی کی مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں مقابلوں کے بعد ان کھلاڑیوں کو والی بال کی قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔