اختر شہیدچیلنج فٹبال کپ ٹورنامنٹ ; گیارھویں روز مزید تین میچز کا فیصلہ

 

 

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)اختر شہید چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کنج فٹبال سٹیڈیم گیارھویں روز مزید تین میچز کا فیصلہ ریلوے کلب حویلیاں این یو ایف سی اور الپائن کلب نواں شہر نے اپنے میچز جیت لئے

 

ریلوے کلب حویلیاں نے ہزارہ کلب سلہڈ کو چار ایک سے جبکہ این یو ایف سی نے جدون ایف سی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی

تیسرے اور آخری میچ میں ایک کانٹے دار دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد الپائن کلب نواں شہر نے پیپلز کلب حویلیاں کو پنلٹی ککس پر تین چار سےشکست دے دی

 

 

اس میچ کے ریفری حیدر علی ٹیپو سردار محمد حنیف اور واجد علی تھے جبکہ کمنٹیٹر فریدون خان اور طاہر محمود تھے محمد سعید قریشی عرف ماما نے اختر شہید کلب کے آفیشل طارق محمود کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی آج مزید ادومیچز کھیلے جائینگے

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!