اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کی موجودگی پوری قوم کے لیے پرمسرت لمحہ ہے: ڈاکٹر محمد فیصل
جرمنی میں پاکستان کےسفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شریک پاکستانی اسکواڈ کے لیے پاکستان ھاؤس برلن میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا سپیشل اولمپکس وفد, جس میں 54 مرد اور 33 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے کوچز اور سپورٹ آفیشلز بھی شامل تھےکا سفارت خانے کے افسران اور عملے کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ . ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان خصوصی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستامی کمیونٹی کے ممتاز اراکین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
اپنے خیرمقدمی کلمات میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ "میں آپ سب کو چمکتی ہوئی آنکھوں، پُر امید دلوں اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ دیکھ کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا، "میں ٹیم انتظامیہ، محترمہ رونق لاکھانی، محترمہ یاسمین حیدر اور تمام کوچز اور أفیشلز کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا جن کی بدولت ھمارے کھلاڑی مناسب تربیت کے ساتھ اس مقام تک پہنچنے کے قابل ھوۓ انہوں نےمزید کہا
کہ یہ واقعی قوم کے لیے خوشی کا لمحہ ہے کہ وہ اپنے ان خصوصی بچوں کو بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھ رھی ہے۔ سفیر پاکستانن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارت خانہ اسپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن میں قیام کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
محترمہ رونق لاکھانی، چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان، جو وفد کی قیادت بھی کر رہی ہیں، نے پاکستانی سفیر اور سفارت خانے کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
سفارت خانہ نے مہمانوں کے لیے طعام کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی جانب سے موسیقی کی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جس سے حاظرین خوب محظوظ ھوۓ۔