پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیدی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس 63-65پواٸنٹس سے فاتح، سات سال بعد پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلی جیت
قومی باسکٹ بال ٹیم نے پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں میزبان مالدیپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 63-65پواٸنٹس سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا۔ مالدیپ کے شہر مالے میں جاری چیمپٸین شپ میں گرین شرٹس نے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا
اور میچ کے آغاز پر ہی میزبان ٹیم کےخلاف دباو بڑھاے رکھا۔ ہاف ٹاٸم تک پاکستان کو 34کے مقابلے میں 40پواٸنٹس سے سبقت حاصل رہی۔ میچ کے آخری لمحات میں پاکستانی کھلاڑیوں کے شاندار ڈیفنس کی بدولت گرین شرٹس نے63پواٸنٹس کے مقابلے میں 65پواٸنٹس سے شسکت دیکر اہم میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان کی طرف سے زین الحسن خان نے 22، ضیا الرحمن 15، عماد احمد نے13 پواٸنٹس سکور کٸے۔قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال کے بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے
اور پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے جبکہ چیمپٸین شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیپال کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان لیگ راونڈ کے تیسرے میچ میں بھوٹان سے مد مقابل ہوگی۔۔۔