ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

 

 

ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

زون ون اور زون سا ت کی مسلسل دوسری کامیابی۔

ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں لا نڈھی جیم خانہ گراونڈ پر زون ایک نے زون 5 کو 5 و کٹو ں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ زون 5 پہلے بیٹنگ کرتے ہو ے 5۔32 اورز میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نصیب شا ہ نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39، فواد شا ہ نے 21 رنز بنائے۔

محمد ا ذلا ن خان نے 26 رنز دیکر 4 جبکہ منیب سمی نے 16 اور ،غو س ابراہیم نے 24 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون ایک نے 5۔33 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 135 رنز بنا لئے۔ آدم عیسی نے 38، داور ملک اور فا یق حسن نے 27 رنز بنائے۔

دوسر ے میچ میں ٹی ایم سی گراونڈ پر زون 7 نے زون 2 کو 62 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ زون 7 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اورز میں 165 رنز بنائے۔سفیان عثمانی نے 3 چوکوں کی مدد سے 45، کا شا ن فہیم نے 33 اور عبداللہ عالم نے 29 رنز بنائے۔

 

وہاج ریاض نے 37 رنز دیکر 4 جبکہ بشیر شاہ نے 23 اور دراب شیخ نے 35 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تیسر ے میچ میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر دلچسپ مقابلے کے بعد زون 3 نے زون 6 کو 3 رنز سے ہرا دیا۔ زون 3 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔

 

ہارون ارشد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 89، حسن اقبال نے 5 چوکوں کی مدد سے 51 ، محمد فہد نے 35 اور سعد بیگ نے 27 رنز بنائے۔ عثمان بن ارشد نے 55 رنز دیکر 5 اور نوید احمد خان نے 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون 6 مقررہ 50 اورز میں 237 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

 

عبد الرحمن نے 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 62، نوید احمد خان نے 4 چوکوں کی مدد سے 52، عبا د خان نے 33 ، اکرام خان نے 26 رنز بنائے۔محمد فہد 29 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

 

 

error: Content is protected !!