“سپورٹس نسلی و لسانی نفرتوں کو مٹاتی ہے”

 

“سپورٹس نسلی و لسانی نفرتوں کو مٹاتی ہے”
عنایت خان اچکزئی سپورٹس ایکٹوسٹ

جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے میں حکومتوں سے زیادہ کھیل کا کردار اہم ہوتا انہوں نے کہا کہ کھیل ہر قسم کی امتیازات کا تمسخر اڑاتی ہے

اور کھیل کے ساتھ یہ طاقت ہے کہ لوگو ں کو متحد کرے مگر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کو کچھ لوگ لسانی رنگ دیکر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہئے ہیں

جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ہمیں کھیلوں کے فروغ میں ہر قسم کی نسلی و لسانی تعصبات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا اور اس قسم کے پروپیگنڈوں سے اجتناب برتنا ہوگا

بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کو متحد کرنے کے لئے کھیل کا پلیٹ فارم موثر زریعہ بن سکتا ہے اتحاد و اتفاق کے اس خواب کو کھیل کے زریعے عملی جامہ پہنانے کے لئے پبلک و پرائیویٹ سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔

 

تعارف: News Editor