پی ایس ایل چیمپئنز لاہورقلندرزنے ڈربن فرنچائز کو خریدلیا

 

پی ایس ایل چیمپئنز لاہورقلندرزنے ڈربن فرنچائز کو خریدلیا

ہرارے (خصوصی رپورٹ) پاکستانی دنیا میں ہرجگہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے نظرآرہے ہیں یہ جہاں جاتے ہیں ترقی کی داستانیں چھوڑآتے ہیں

پاکستانی فرنچائز اور پاکستان سپرلیگ چیمیپئن لاہور قلندر اب زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی

کیونکہ اس نے اس لیگ ایک ٹیم ڈربن کو خریدلیا ہے جو ڈربن قلندرز کے نام سے لیگ میں حصہ لے گی ۔ ٹیم کے مالکان عاطف نعیم رانا اور سمین نعیم رانا ہیں۔ دونوں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے

وہ پاکستان سپرلیگ کی طرح زیم ایفرو ٹی 10 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ لیگ میں مجموعی طور پر 5 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جن میں ڈربن قلندر کے علاوہ ہرارے ہریکینز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز اور جوبرگ لائنز شامل ہیں۔ زیم افرو ٹی 10 کا انعقاد ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے اشتراک سے کیا جارہا ہے

لیگ کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے تمام میچز کھیل ہرارے میں ہوں گے۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 2 جولائی کو ہوگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!