پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ: پاکستان سیمی فاٸنل میں بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا

 

پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ: پاکستان سیمی فاٸنل میں بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا

 

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنلز کی لاٸن اپ مکمل ہو گٸی۔

پاکستان سیمی فاٸنل میں آج ( منگل) کو بنگلہ دیش سے مد مقابل ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے شہر مالے میں جاری پانچ ملکی ٹورنامنٹ میں باسکٹ باسکٹ بال ٹیم نے لیگ راونڈ میچز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوے آخری تینوں میچز اپنے نام کٸے ۔ لیگ راونڈ میں پاکستان نے مالدیپ کو 63-65پواٸٹس سے، بھوٹان کو 53-76پواٸنٹس اوربنگلہ دیش کو 66-84پواٸنٹس سے شکست دی تھی

جبکہ نیپال سے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج( منگل ) کو کھیلے جانیوالے سیمی فاٸنل مقابلوں میں پہلے سیمی فاٸنل میچ میں نیپال اور بھوٹان مد مقابل ہونگے جبکہ پاکستان دوسرے سیمی فاٸنل میچ میں بنگلہ دیش سے پنجہ آزماٸی کرے گا۔

قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال کے بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ پانچ ملکی چیمپٸین شپ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز علی کررہے ہیں ،

 

قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد ،ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم ، شیراز اسلم شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں ملک محمد ریاض (ہیڈ کوچ) ، عمر محمود(کوچ) اور احمد علی ٹیپو (ٹیم منیجر) ہیں

 

 

error: Content is protected !!