16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کے جیولین مینز ایونٹ میں پا کستان کے عمیرکیانی نے 38. 81 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
جبکہ پاکستان ہی کی عمیمہ افتخار نے جیولین کی ویمنز ایونٹ میں 10.47 میٹرتھرو کر کے سلورمیڈل جیت لیا
واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ قومی ایتھلیٹ عمیر کیانی نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان جیسا نام کمانے کی خواہش کااظہار کیا ہے
عمیر کے ہیڈ کوچ عرفان انور کاکہنا ہے کہ عمیر ابتدائی دنوں سے ہی شاٹ پٹ اور جیولین تھرونگ میں بہت مہارت رکھتا ہے
اور ورلڈ گیمز کیلئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری گذشتہ دوسالوں سے جاری تھی امید ہے کہ شاٹ پٹ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گا