اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ; پاکستان کے عثمان قمر نے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

 

پاکستان کے عثمان قمرنے16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

عثمان قمر نے 5 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں مکمل کیا عثمان قمر نے پہلی مرتبہ ورلڈ گیمزمیں حصہ لیا ہے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد عثمان قمر کاکہنا تھا

 

کہ ورلڈ گیمز کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور مجھے امید تھی کہ میں وکٹری اسٹینڈ تک ضرور پہنچوں گا مگرگولڈ میڈل جیتنا ایک خواب تھا

 

میں اللہ تعالی کاشکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا میں اپنی ہیڈ کوچ ماہم طارق اور اسپیشل اولمپک پاکستان کا بھی مشکور جنہوں نے میری ٹریننگ میں میری بہت مدد کی

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان قمر کامزید کہنا تھا کہ 2016 سے سائیکلنگ کررہا ہوں ورلڈ گیمز کیلئے دو کیمپس اٹینڈ کئے

کئے تھے عثمان کی ہیڈ کوچ ماہم طارق نے کہا کہ عثمان کی ورلڈ گیمز میں شرکت آخری لمحات میں ہوئی اور قومی دستے کی روانگی سے صرف ایک دن قبل عثمان کا ویزا لگاتھا

مجھے امید کہ ہے عثمان مزید ریسز میں بھی اپنی اس پرفارمنس کو جاری رکھے گا

 

 

error: Content is protected !!