وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پر وگرام کمشنر کراچی
اس سے کھیلوں کو فرغ ملے گا اور باصلاحیت نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے کمشنر کراچی
کراچی انتظامیہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پر وگرام کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی
کراچی کے نوجوان فٹبال کھلاڑی زبیر نے لند مین تربیت مکمل کر لی دوسرے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں کمشنر کراچی
داود انجنئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سمرین حسین نے تقریب میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پر وگرام کھیلوں کی ترقی کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے اس سے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔کراچی انتظامیہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ وہ کے پی ٹی کے گراونڈ میں فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے منعقدہ دو روزہ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کی ترقی کے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
کراچی انتظامیہ نے شہر میں فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرینشل سطح پر مواقع حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی سوینڈن ٹاون کلب برطانیہ کے تعاون سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت لیاری کے نوجوان کھلاڑی زبیر احمد نے سوئنڈن ٹاون کلب لند ن میں بیحیثت کوچ اپنی تربیت مکمل کر لی ہے اور اب وہ لند ن میں سیکھے ہوئے فٹبال کا ہنر
کراچی کے دوسرے بچوں مین منتقل کرنے کے لئے سووینڈن ٹاون کلب لند ن کے کوچ کی نگرانی میں کے پی ٹی گراونڈ مین تربیت دے رہے ہیں امید ہے جو بچے اہل ہوں گے اپنی تربیت اور صلاحیت کی بنیاد پر لند ن مین تریت کے مواقع حاصل کریں گے۔ جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے حکومت کی کھیلون کی ترقی کی کوششوں کو بار آور کرنے کے لئے حال ہی میں سولہ سال کے وقفہ کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے قومی ویمن باسکٹ بال چیمپن شپ کراچی مین منعقد کی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے چیمپن شپ کا افتتاح کیا
چیمپین شپ گذشتہ ہفتہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی انھوں نے کہا کہ مستقبل میں قومی اسکواش چیمپن شپ اور بیڈ منٹ چیمپین شپ بھی منعقد کی جاے گی اسکواش چیمپن شپ کے لئے عالمی سطح کے اسکواش کے ہیرو جہانگیر خان کا تعاون حاصل ہے اس کے لئے جہانگیر خان اور متعلقہ تنظیمون اور کھلاڑیوں سے مشاورت جاری ہے۔ داود انجنئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سمرین حسین نے تقریب میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی
ثمرین اور خطاب کیا اس موقع پر ہائی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن، سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار خانزادہ،کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا۔
فٹبال کے کراچی میں منعقدہ دو روزہ ٹرائلز کے بعد ٹنڈوجام، شہید بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایسے تمام نوجوان جن کی عمر 15 سے 25 سال ہے اور وہ فٹبال میں اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتے ہیں، وہ اپنے قریبی شہر میں ٹرائلز دے سکیں گے۔